سرینگر//ریاست میں پرائیوٹ ٹیوشن مراکز کے کام کاج کے سلسلے میں وزیر تعلیم کی ہدایات کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے ترقیاتی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ نے کل سرینگر شہر میں کئی ٹیوشن مراکز کا معائنہ کیا۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ناظم تعلیم کشمیر جے این ایتو اورچیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر فاروق ڈار کے علاوہ دیگر آفیسران بھی تھے۔اس موقعہ پر انہوںنے ان مراکز میں جے اینڈ کے ریگولیشن آف پرائیوٹ ٹیوشن سینٹرس کے 2010ء کے ضوابط کے تحت طلبأ کو فراہم سہولیات کی دستیابی کاجائزہ لیا۔معائنے کے دوران تقریباً 10کوچنگ مراکز میںلازمی سہولیا ت کا فقدان پایا گیا جب کہ کئی مراکز میں طلبأ کی زیادہ سے زیادہ 40کی حد بھی تجاوز تھی۔ترقیاتی کمشنر نے کئی طلبأ کے ساتھ بھی بات چیت کی اور اُن کے ساتھ کوچنگ مراکزسہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کوچنگ مراکز میں بہتر کام کاج کو یقینی بنانے کیلئے لازمی کے لئے ایک ٹول فری ہیلپ لائین نمبر بھی قائم کیاجائے گا۔دریں اثنأ متعلقہ تحصیلداروں اورزونل ایجوکیشن آفیسران کو بھی اُن کی حدود میں آنے والے علاقوں میںقائم ٹیوشن مراکز کا معائنہ کرنے کی ہدایات دی گئی۔