ڈوگرہ ڈگری کالج میں فیکلٹی نالیج شیئرنگ پروگرام منعقد

 جموں//ڈوگرہ ایجو کیشنل کمپیکس ،بڑی براہمناں میں جمعہ کے روز ڈوگرہ ڈگری کالج کی جانب سے ڈوگرہ گروپ آف کالجز کے سٹاف ممبران کےلئے فیکلٹی نالیج شیئرنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کمل پادھا ریسورس پرسن تھے۔جنھوں نے "A New Perspective to Effective Teaching".کے موضوع پر تقریر کی۔ انہوں نے کارگر ٹیچنگ طریقہ کار پر روشنی ڈالی جس سے تقابلی اور پر اعتماد پڑھائی میں مدد ملے گی۔اختتامی ریمارکس پیش کرتے ہوئے لیکچر ار انگلش رجنی کماری نے مہمان مقررکا متعلقہ موضوع پر روشنی ڈالنے اور فیکلٹی کو اپنا رول بطور ایک استاد کے نبھانے پ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے یقنی طور فیکلٹی کو اپنی جانکاری میں اضافہ کرنے میں مدد لے گی ۔اس سے قبل ڈگری کالج کی پرنسپل بیلہ ٹھاکور نے اپنے خطبہ استقبالیہ میںکالج کے ویژن کو بانٹا ،جس سے فیکلٹی کو اپنے تجربہ میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔لیکچر میں فیکلٹی کے تقریباً15 ممبروں نے شرکت کی۔کل ملا کر پروگرام کافی فائدہ مند رہا جہاں پر فیکلٹی کو ریسورس پرسن نے جانکاری فراہم کی۔