عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//ڈوڈہ انتظامیہ ملک گیر سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے سے 11 بجے تک ایک گھنٹے کے شرمدان کا اہتمام کیاجس پر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اے ڈی سی آفس کے قریب بھدرواہ سے نیرو نالہ کی صفائی شامل ہے۔ نیرو کی صفائی کی قیادت سکریٹری ریونیو، ڈاکٹر پیوش سنگلا کے ساتھ اے ڈی ڈی سی، پران سنگھ، اے ڈی سی بھدرواہ چودھری، دل میر، بی ڈی سی کے چیئرمین اومی چند، ڈی ڈی سی کونسلر ٹھاکر یودھویر سنگھ، دیگر افسران اور ہر عمر کے لوگوں کے بڑے اجتماع کے ساتھ کی گئی۔ ضلع میں دیگر تقریبات میں دفاتر، بازار کے مقامات، میونسپل وارڈوں، قصبوں، تعلیمی اداروں، پنچایت گھروں، پنچایت وارڈوں، آنگن واڑی مراکز اور ضلع کے تمام سیاحتی مقامات کی صفائی شامل ہے۔بھدرواہ کے نئے بس سٹینڈ پر فنکاروں کی طرف سے سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، فیلڈ آفس ڈوڈہ، اور محکمہ اطلاعات اور پی آر، جموں و کشمیر، ڈی آئی سی ڈوڈہ کے زیر اہتمام ایک نکڑ ناٹک پیش کیا گیا۔ اسی طرح کے متاثر کن واقعات ضلع بھر کے تعلیمی اداروں، میونسپلٹیوں اور پنچایتوں سے رپورٹ ہوئے۔ضلع کے سابق فوجیوں نے ضلع سینک ویلفیئر آفیسر ڈوڈہ کی نگرانی میں ڈوڈہ ٹاؤن میں سوچھتا ریلی بھی نکالی اور شرمدان کیا۔