کشتواڑ//اگرچہ دریائے چناب پر متعدد بجلی پروجیکٹ تعمیر کئے گئے ہیں اور سینکڑوں میگا واٹ بجلی تیار کی جاتی ہے، تاہم مقامی لوگوںکو بجلی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کشمیر اعُظیٰ سے بات کرتے ہوئے کشتواڑ، ڈوڈہ کے مقامی لوگوں نے کہا کہ اگرچہ ضلع کے عوام نے بجلی پروجیکٹ تعمیر کرنے کیلئے ز مین، پانی و دیگر تمام مطلوبہ خدمات فراہم کی ہیں لیکن بجلی پروجیکٹ تعمیر کرنے والی کمپنیوں نے مقامی لوگوں کے لئے بجلی باقاعدگی سے فراہم کرنے کے مسائل کا کوئی حل نہیں کیا ہے۔ان لوگوں نے کہا کہ وادی چناب کے عوام کو روزانہ 10گھنٹوں کی بجلی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔انہون نے کہا کہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے محکمہ بجلی کو گھنٹوں بغیر شیڈول کے کٹوتی کرنی پڑتی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بغلیار او رڈول ہستی ہائیڈرو پائور پروجیکٹ 840 میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ان پروجیکٹوں میں3000 سے زائد میگاواٹ کی منظوری دی گئی ہے حالانکہ ان کی صلاحیت پہلے ہی5000میگاواٹ کی ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ سردیوں اور گرمیوں میں بارش کے دنوں میں اکثر الیکٹرک ٹائور خراب ہو جاتے ہیںجس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ان لوگوں نے کشتواڑ میں مقامی طور سے گرڈ سٹیشن کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو سہولیت ہو۔ان لوگوں نے کہا کہ اکثرو بیشتر کشتواڑ سے اودھمپور تک بجلی کے ٹائورں اور کھمبوں میں نُقص پیدا ہوتا ہے ،جسکی وجہ سے ان علاقواں میں ہفتوں تک بجلی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔پی ڈی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وادی چناب میں بجلی کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے اور محکمہ لوگوں ی ضروریات پورا کرنے میں کوشاں ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی چناب میں بجلی پیدا کرنے کے کافی مواقعے ہیں تاہم وادی میں کئی ایسے بھی علاقے ہیں جہاں پر ابھی تک بجلی نہیں پہنچائی گئی ہے۔