ڈوڈہ // فوج کی جانب سے یوتھ فیسٹول کافائنل ڈوڈہ کے کیمونٹی ہال میں منعقد ہوا ۔اختتامی تقریب میں فوج کی جانب سے سال بھر چلائے گئے مختلف کلچرل پروگراموںکی ایک جھلک اس میں پیش کی گئی۔فیسٹول چار رو ز تک جاری رہا ،جس دوران بہت سے تمدنی پروگرام پیش کئے گئے ۔ اس ایوینٹ میں ضلع بھر کے 14سکولوں کے طلاب نے شرکت کی۔فیسٹول میں ضلع کے نوجوانوں کا کافی موافق رد عمل رہا ۔کل ملا کر فیسٹول میں336 طلاب نے شرکت کی جسے تین ہزار سے زائد طلاب ،نوجوانوں اور مقامی لوگوںنے دیکھا ۔ مہمان خصوصی نے انفرادی نوعیت میں پہلے تین انعام حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوزا ۔فیسٹول میں لوک موسیقی اور لوک ناچ ،مصوری مقابلے، بحث و مباحثہ اور سماجی مدعوں پر لیکچر بازی منعقد کی گئی۔فیسٹول میں شرکت کرنے والے سکولوں کے طلاب نے سکٹ پرفارمنس،سولو اور ڈیوٹ سانگ بھی منعقد کئے گئے۔اس ایوینٹ میں فوجی افسروں، ڈی سی ،ایس ایس پی، ایس پی آپریشنز، اور اے ایس پی ڈوڈہ کے علاوہ سی ایم او ،سی ای او، ڈی ایس او اور سکولوں کے پرنسپلوں نے بھی شرکت کی۔ضلع ڈوڈہ میں پہلی مرتبہ یوتھ فیسٹول منعقد کیا گیا ہے۔