ڈوڈہ//فوج نے ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں سے بے روزگار کے طلباء 25 لڑکوں اور 25 لڑکیوںکے لئے کمپیوٹر کوچنگ کلاسوں کا افتتاح کیا۔کمپیوٹر کلاسزمہارت کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو خود روزگار اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے منعقد کی گئیں۔ طلباء کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے اچھی طرح چار ہفتے کوچنگ کی کلاسیں منعقد کی جا رہی ہیں۔فوج نے غیر پیشہ ورانہ اور بیروزگار نوجوانوں کیلئے ایک ماہ مدت ویلڈنگ کورس شروع کردیا ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرسکیں۔ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں کے40نوجوانوں کی جانب سے اس کورس میں شرکت کی جا رہی ہے جس میں انہیںنظریاتی اور عملی تربیت دی جائے گی۔کوشش یہ ہے کہ ان کی صلاحیتیں اجاگر کریں اور نوجوانوں کو اپنے اپنے منصوبے شروع کرنے کے قابل بنائیں۔مقامی لوگوں نے فوج کی طرف سے ان اقدامات کیلئے ان کی تعریف اور شکر یہ ادا کیا۔