اشتیاق ملک
ڈوڈہ //منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چرس ضبط کی ہے۔ ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹھاٹھری تھانہ میں ہرنام سنگھ ولد دھونی چند ساکنہ چلی پائیں کے خلاف منشیات کی سمگلنگ کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے چرس ضبط کی۔ اس سلسلہ میں ٹھاٹھری تھانہ میں مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 103/2023 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ ضلع پولیس نے منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے و اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے لئے لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔