عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ // خطے میں ملی ٹینسی کے ماحولیاتی نظام پر بڑے پیمانے پر پابندی کے ایک حصے کے طور پر جموں اور کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں پندرہ مقامات پر پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ایک سینئرپولیس افسر نے کہا’’ڈوڈہ ضلع میں تلاشی اس وقت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں موجودملی ٹینٹوں کے گھروں میں لی گئی، جو سرحد پار سے یہاں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں‘‘۔جمعرات کی شام سے پولیس کی ٹیمیں احاطے میں تلاشی لے رہی ہیں۔تلاشیوں کا مقصد ضلع میں سرحد پار سے ہونے والی سرگرمیوں کے بعد ملی ٹینسی کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کو تیز کرنا ہے۔ ڈوڈہ کے سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ مہتا، جو تلاشی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، نے کہا’’آپریشن کے اختتام کے بعد مزید تفصیلات کا اشتراک کیا جائے گا‘‘۔