اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ٹریفک قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانے و خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے دو روز میں 7 گاڑیوں کو ضبط کر کے 98 کا چالان کیا ۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں لگائے گئے خصوصی ناکوں و چیکنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اتوار کو دو گاڑیوں کو ضبط کیا ہے اور 48 گاڑیوں چالان کیا ۔وہیں پیر کے روز مزید 5 گاڑیوں کو ضبط کر کے 50 کا چالان کیا ۔