ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکوال نے ایس پی آپریشن ڈوڈہ رویندر پاپ سنگھ، اے آر ٹی او ڈوڈہ اور دیگر ضلعی آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کر کے قصبہ میں ٹریفک جام کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔اجلاس کے دوران بڑھتے ہوئے ٹریفک جام سے پیدا شدہ مسائل اور مشکلات کے بارے میں غور و خوض کیا گیا اور باہر سے آنے والی گاڑیوں اور عوام کو پیش آ رہی پریشانیوں پر تفصیل سے بات کی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ قصبہ کے باہر وہیکل اسٹاپ کھولیں ،تاکہ بڑھتے ہوئے ٹریفک جام میں کمی آئے اور لوگوں کی مشکلات کم ہوں۔اْنہوں نے میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کے آفیسران کو بھی ٹریفک جام پر قابو پانے کے لئے متعددضروری ہدایات بھی جاری کیں۔