ڈوڈہ //چیف میڈیکل افسر ڈوڈہ ڈاکٹر واجد علی نجار کی ہدایت پر اور ضلع میں ایک صحت مند ماحول قائم کرنے کیلئے محکمہ صحت ڈوڈہ کی جانب سے جمعہ کے روز موضع بمنہ بھاگواہ ،ضلع ڈوڈہ میں ایک مفت طبی کیمپ کااہتمام کیا ۔کیمپ کے دوران بمنہ و ملحقہ دیہات کے 300سے زائد مریضوں نے کیمپ میں شرکت کی، جن کا ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور نیم طبی عملے نے محالجہ کیا۔ٹیم میں ڈاکٹر ناصر معصود ،ڈاکٹرحمید پرے،محمد شفیع یتو، فیضان احمد ترنبو، محمد سلیم بٹ، اشوک شان، فردوس حسن زرگر اور شمشادہ اختر شامل تھے۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے جبکہ بعض مریضوں کے ٹیسٹ بھی موقعہ پر ہی کئے گئے۔کیمپ کے دوران ذاتی صحت وصفائی ،صفائی کی اہمیت، ہیلتھ سکیموں کی تفصیلی جانکاری بھی شرکا کو دی گئی۔موضع بمنہ کے لوگوں نے محکمہ صحت خصوصاً سی ایم او ڈوڈہ کی جانب سے دور دراز علاقہ کے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کی جا رہی کاوشوں کی سراہنا کی۔.