ڈوڈہ میں لڑکوں کاکھوکھو ٹورنامنٹ شروع

عظمیٰ نیوز سروس

ڈوڈہ// ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں تمام عمر گروپوں کے لڑکوں کیلئے ڈویژنل سطح کے کھو کھو ٹورنمنٹ کا افتتاح ہوا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی وائی ایس ایس او جعفر حیدر شیخ نے کئی مندوبین اور یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔جموں ڈویژن کے تمام اضلاع یعنی ڈوڈہ، ریاسی، کٹھوعہ، جموں، راجوری، پونچھ، کشتواڑ، رام بن، سانبہ، ادھم پور سے ٹیمیں بحفاظت یہاں پہنچ گئیں۔ تمام آؤٹ سٹیشن ٹیموں کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سی ایم او ڈوڈہ کی جانب سے طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز پریڈ اور فیٔر پلے کے حلف سے ہوا۔ بدھ کو انڈر 14 عمر گروپ کے درمیان میچ کھیلے جا رہے ہیں۔افتتاحی میچ میں پونچھ نے ریاسی کو 3 پوائنٹس سے ہرایا۔ ایک اور میچ میں کٹھوعہ نے رام بن کو 7 پوائنٹس سے ہرایا۔ کشتواڑ اور ڈوڈہ کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈوڈا نے ایک اننگز اور 3 پوائنٹس سے جیت لیا۔