عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ //گزشتہ روز ریاسی میں بس یاتریوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف سناتن دھرم و سیول سوسائٹی کی جانب سے ڈوڈہ، بھدرواہ، پریم نگر و ٹھاٹھری میں احتجاجی جلوس نکالے گئے جبکہ پریم نگر و ڈوڈہ و بھدرواہ کے بیشتر مضافات میں دوکانیں و کاروباری ادارے بند رہے۔اس موقع پر بولتے ہوئے مقررین نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سرکار سے متاثرین کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے و اس معاملے میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کی مانگ کی. انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے لوگوں سے آپسی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنے و شرپسند عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔