اشتیاق ملک
ڈوڈہ //محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے عین مطابق بدھ کی سہ پہر ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت کچھ حد تک کمی واقع ہوئی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔چونکہ پچھلے کئی ہفتوں سے مسلسل تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کسان و زمیندار بھی پریشان ہوئے تھے۔کئی کسانوں کا کہنا ہے کہ مسلسل دھوپ فصلوں، سبزیوں و پھلوں کے لئے اچھی نہیں ہے اور خوشکسالی بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔
کشتواڑ میں بھی ہلکی بوندا باندی
عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ میںبدھ کی شام بوندا باندی سے عوام نے راحت کی سانس لی جبکہ جمعرات کو دن بھر ہلکی ہلکی بارش ہوتی رہی اور سرد ہوائوںسے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور سردی میں قدرے اضافہ ہوا۔لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع کردیا۔ بالائی علاقوں میں اگرچہ موسلادھار بارشیں ہوئی تاہم میدانی علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش ہوتی رہی۔