اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں پیر کی شام زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی. اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ ،ٹھاٹھری ،بھدرواہ و دیگر مضافات میں شام 9:28 پر زلزلے کا جھٹکا۔اس دوران اگر چہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم لوگ خوفزدہ ہوئے اور اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ کی شدت 3.3 ریکٹر اسکیل بتائی جاتی ہے اور اس کا مرکز ڈوڈہ ضلع کا دور دراز علاقہ منو چلی تھی۔واضح رہے کہ ڈوڈہ ضلع میں 2013 سے زلزلہ کے نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں رہائشی مکانات غیر محفوظ بن گئے ہیں اور مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا ہے۔