اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے تین الگ الگ سڑک حادثات میں 2افراد جاں بحق و 2 زخمی ہوئے ۔ ہفتہ کی شام ڈوڈہ ضلع کے چھچوتر ٹاپ نیل میں ایک ایکو گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جس کی شناخت 27سالہ ارشاد احمدولد محمد مقبول ساکن چھچوتر کے طور پر ہوئی ۔ وہیں و یشپال سنگھ(40) ولدامرناتھ ساکن چھچوتر کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے لیے روانہ کیا تاہم اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا اور اسطرح اس حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے. ادھر ہفتہ کی دوپہر کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر پریم نگر کے نزدیک ایک نجی گاڑی زیر نمبری JK02DD-0238 و موٹر-سائیکل کے درمیان ٹکر لگی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا. ادھر بھدرواہ جائی سڑک پر الٹو گاڑی زیر نمبری JK06B-1288 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے.اس کی شناخت ارون شرما کے طور پر ہوئی ہے. اسطرح سے ضلع میں پیش تین الگ الگ سڑک حادثات میں 1 شخص جاں بحق و 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں. پولیس نے ان حادثات پر مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔