اشتیاق ملک
ڈوڈہ//بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال تھم جانے کے بعد ڈوڈہ ضلع میں پیر کی صبح زلزلہ کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ ضلع میں پیر کی صبح 5 بجکر 38 منٹ پر زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.9 محسوس کی گی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یکے بعد دیگر ے دوسرے زلزلہ کا جھٹکا 5 بجکر 43 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر بتائی جاتی ہے تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ ضلع میں گزشتہ ماہ جون میں اس سے قبل بھی ایک درجن سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نیشنل سیمولاجی سنیٹر نے زلزلوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ادھم پور، جموں اور سرینگر میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔