اشیاق ملک +یو این آئی
ڈوڈہ +جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری اور جموں شہر میں دو الگ الگ حادثات میں 3افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ پیر کی صبح دس بجے کے قریب چیڑا سے ٹھاٹھری ڈوڈہ آرہی ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر/6884 JK06Aناندنہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو کر تین سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں و پولیس نے امدادی کاروائی شروع کی جس دوران معلوم ہوا کہ گاڑی میں دو ہی افراد سوار تھے جن کی موت ہوئی ہ، جن کی شناخت 27سالہ اجے کمار ولد مہندر سنگھ ساکن چیرنہ اور31سالہ رنجیت سنگھ ولد رام لال ساکن جگوتہ کے طور پر ہوئی ۔ مہلوکین کی لاشوں کو تمام طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد وارثین کے سپرد کیاگیا۔مقامی لوگوں نے سڑک حادثہ کے لئے پی ایم جی ایس وائی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کلومیٹر 12/13 کے مقام پر سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے اور اس کی مرمت کے لئے متعدد بار محکمہ و متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا لیکن تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ادھروکرم چوک جموں میں ایک میٹاڈار نے راہگیر جس کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اْس کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔