ڈوڈہ ،بھدرواہ و ڈوڈہ ویسٹ کے 27امیدوار سیاسی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں قید ،8اکتوبر کو ہو گا

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تینوں اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا اور ضلع میں پولنگ کی مجموعی شرح 71.33فیصد رہی۔اس طرح کے ساتھ 27امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 8اکتوبر کو گا۔بھدرواہ میں بھاجپا کے سابق رکن اسمبلی سمیت 10امیدوار میدان میں ہیں جن میں نیشنل کانفرنس کے سابق بیوروکریٹ و کانگریس کے سابق وزیر مرحوم محمد شریف نیاز کے فرزند بھی شامل ہیں۔اس حلقہ میں ووٹنگ کی شرح 67.16فیصد رہی۔دھر ڈوڈہ میں 2سابق وزراء سمیت 9امیدوار میدان میں ہیں۔اس اس حلقہ میں 72.48فیصد ووٹنگ ہوئی۔اسی طرح ڈوڈہ ویسٹ میں بی جے پی کے سابق وزیر سمیت 9افراد میدان میں ہیں اور اس حلقہ میں سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی جس کی مجموعی شرح 75.98 فیصد رہی۔اب سبھی27امیدواروںکی سیاسی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں قید ہوگئی ہے اور ان کی سیاسی قسمت کا فیصلہ اب 8اکتوبر کو ہوگا جب مشینیں کھولی جائیں گی اور ووٹوںکی گنتی ہوگی۔