سرینگر//ڈون انٹر نیشنل سکول سرینگر نے بانڈی پورہ رگبی ایسوسی ایشن کی طرف سے 22اپریل سے23اپریل تک منعقد کئے گئے 12ویں سٹیٹ سٹیٹ رگبی چمپئن شپ جیت لی ہے۔ اس رگبی چمپئن شپ میں 16اضلاع سے تعلق رکھنے والی 47ٹیمیں شریک تھی، جس میں سے ڈی آئی ایس سرینگر نے لڑکوں اور لڑکیوں کے انڈر 14 میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی ایس سرینگر نے لڑکوں کی ونگ میں تیسری پوزیشن بھی حاصل کرکے بہت ہی اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ ڈی آئی ایس کی ٹیموں کو مہمان خصوصی راہل ملک (آئی پی ایس) ایس ایس پی بانڈی پورہ، ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ آف پولیس، چیف ایچوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ آفیسر، ڈی وائی ایس ایس او، بانڈی پورہ شفیق احمد پیر، محمد فیصل علی ، آرگنائزنگ سیکریٹری میر طارق احمد زرگر، جنرل سیکریٹری اور عرفان ایز بوٹا سی ای او آف جے اینڈ کے رگبی ایسو سی ایشن کے سامنے مبارک باد پیش کی گئی۔