کشتواڑ// جنرل منیجر این ایچ پی سی لمیٹڈ پی کے لنگر اور ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر نے سوچھتا کی حلف دلا کر اور صفائی مہم کے متعلق جانکاری مہم شروع کرنے کے بعد کشتواڑ میں اوم مہتہ لین سے صفائی مہم شروع کی۔اس موقعہ پر چیف انجینئر سریش کمار، سی ایم او ڈاکٹر نشا شرما ،کمانڈنٹ سی آئی ایس ایف اے کے جھا اور این ایچ پی سی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈول ہستی پاور اسٹیشن کی جانب سے حالیہ سوچھتا پکھواڑہ کی لوگوں نے کافی سراہنا کی،جس میں ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر اور ڈول ہستی پاور اسٹیشن کے جی ایم پی کے لنگر نے شد و مد سے حصہ لیا ۔ان افسروں کی کوششوں سے حوصلہ پاکر این ایچ پی سی لمیٹڈ کے ملازموں اور سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے بھی گلیوں کی صفائی کی۔