ڈورو//ڈورو شاہ آباد کے مضافاتی گاﺅں چانگو کی رابط سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے ،جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اُن کے گاﺅں کو جانے والی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑک ناقابل آمدورفت بن چکی ہے ۔انہوں نے مقامی ممبر اسمبلی سے اپیل کی کہ عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر سڑک پر فوری طور مرمت کا کام شروع کیا جائے ۔