عارف بلوچ
اننت ناگ //سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ڈورو میں سی آر پی ایف کی 164 بٹالین نے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔ میچ میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میچ فلائنگ اینگلز زملگام اور سلطان وارئیرس ڈورو کے درمیان کھیلا گیا۔ تقریب کی سربراہی سی آر پی ایف 164 بٹالین کے کمانڈنٹ کمار نوین نے کی۔ان کے علاوہ متعلقہ بٹالین کے کئی عہدیدار بھی شرکت رہے۔اس موقع پر کرکٹ شائقین نے کھیل کا بھرپور لطف لیا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلطان وارئیرس نے مقررہ اوورز میں 120 رن بنائے جواب میں فلائنگ اینگلز نے مقررہ ہدف 2 آورز پہلے ہی مکمل کیا۔اس موقع پر فاتح ٹیم کو اعزاز سے نواز گیا جبکہ کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی مومنٹو پیش کیا گیا۔کھلاڑیوں نے سی آر پی ایف کے اس اقدام کی کافی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کھیل سرگرمیوں سے انہیں اپنی قابلیت دکھانے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہونگے۔ کمانڈنگ آفیسر کمار نوین نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب مائل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں منشیات کی بدعت نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ سی آر پی ایف کی 164 بٹالین ایسے پروگرامز کا اہتمام کرتی ہے، تاکہ یہاں کی نئی نسل غلط کام چھوڑ دیں۔