ڈورو// سادی واڈہ ڈورو میں سابق وزیر قانون محمد اکبر گنائی کی چوتھی برسی منائی گئی،جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر مرحوم کے مزار پر گلباری کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی کی گئی ۔بعد میں ان کے گھرپر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مرحوم کے فرزند و انچارج حلقہ انتخاب ڈوروفاروق احمد گنائی نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے مشن کو آگے بڑھانے کا عہد کیا۔اُنہوں نے نیشنل کانفرنس قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ورکروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کا مشن گھر گھر پہنچانے میں اپنارول ادا کریں۔