ڈورو//ڈورو شاہ آباد میں محکمہ زراعت کی جانب سے کسان کلیان کرشلہ (کسان جانکاری کیمپ)منعقد ہوا ہے ۔جس میںکسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔کیمپ میں افسران نے کسانوں کی بہبودی کے لئے متعارف کی گئی اسکیموں سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔اُنہوں نے کسانوں سے تلقین کی کہ وہ سرکار کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں سے استعفادہ حاصل کریں ۔اس موقعہ پر چیف ایگریکلچر آفیسر اننت ناگ کا کہنا تھا کہ اُن کی کوشش ہے کہ کسانوں کو جدید بیچ فراہم کر سکیں تاکہ قلیل زمین پر پیدوار زیادہ ہو اور آمدنی میں بھی اضافہ ہو جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں سے مختلف شعبوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا موقع ملتا ہے اور کسان بھی مستفید ہوتے ہیں۔کیمپ میں مختلف محکموں کے آفسران بھی موجود تھے ۔