کپوارہ+ڈورو//ہندوارہ کے زچلڈار علاقہ میں ایک دلدوز حادثہ میں ایک جوان جا ں بحق ہوگئے جبکہ 2دیگر زخمی ہوئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ راجپورہ راجواڑ سے ہندوارہ کی طرف جارہی ایک تیز رفتار تویرا گا ڑی زیر نمبر JK05C4021جب زچلڈار ہندوارہ پہنچ گئی تو وہ ڈرائیور کے قابو سے باہر کر الٹ گئی ۔حادثہ کے بعد مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی ۔عینی شاہدین نے بتا یا کہ گا ڑی میں سوار غلام محی الدین بٹ ساکن راجپورہ ،محمد رمضان میر اور محمد یاسین ڈار کو شدید زخمی حالت میں باہر نکال کر ضلع اسپتال ہندوارہ میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا گیاتاہم بعد میں غلام محی الدین بٹ زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔واضح رہے کہ ہندوارہ علاقہ میں گزشتہ ہفتہ سے اب تک تین سڑک حادثات پیش آئے جس میں مرنے والوں کی تعداد 3تک پہنچ گئی ۔ہندوارہ میں آئے روز سڑک حادثات سے متعلق مقامی لوگو ں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ غلط ڈرائیونگ اور بغیر لائنس ڈرائیورو ں کی وجہ سے اکثر حادثات پیش آتے ہیں ۔لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اپنا رول ادا کر کے ایسے ڈرائیورو ں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔اُدھرڈورو لارکی پورہ میں سڑک کا دلدوز حادثہ پیش آیا ہے ۔جس دوران بائیک سوار لقمہ اجل جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوا ہے ،جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔جُنید احمد حجام ولد محمد سلطان حجام اور توصیف احمد بٹ ولد محمد خلیل ساکنان گنڈ کریری اپنی زاتی بائیکJK03F 2894پر اننت ناگ سے گھر کی طرف آرہے تھے کہ لارکی پورہ کے نزدیک مخالف سمت سے آرہی ٹپرزیر نمبرJKO3A 9620کے ساتھ اُنکی ٹکر ہو گئی اور مذکورہ بائیک سوار شدید زخمی ہو گئے ۔اگر چہ اُنہیں اسپتال پہنچایا گیا تاہم جُنید احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ توصیف احمد کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔خبر پھیلتے ہی آبائی گاﺅں میں صف ماتم بچھ گیا جب کہ خواتین سینہ کوبی کرتے ہوئے گھروں سے باہر آئی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔