ڈورو//ڈورو اور کپرن میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی مکان اور بینڈ سا مل خاکستر ہوئی ۔ڈورو میں جمعہ و ہفتہ کی درمیانی رات کو بینڈ سا مل میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناََ فاناََ بینڈ سا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں و فائر سروس عملہ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم وہ بے بس رہے جس دوران مل پوری طرح خاکستر ہوگئی اور اس میں موجود قریباََ30لاکھ روپئے مالیت کی لکڑی خاکستر ہوگئی ۔اُدھر حالسی ڈار کپرن میںہفتے کے روزایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی۔ڈورو و دیگر فائر سروس اسٹیشنوں سے فائر سروس گاڑیاں جائے واردات کی جانب روانہ ہوئیں تاہم فائر سروس عملہ پہنچنے سے قبل ہی رہائشی مکان پوری طرح خاکستر ہوگیا اور شکیلہ بیوہ عبد الحمید ٹھوکر نامی خاتون اہل خانہ کے ہمراہ کھلے آسمان تلے آگئیں ۔