عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//پنجاب میں کسانوں کی جانب سے مختلف مانگوں کی حمایت میں مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے۔ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال کو 50دن مکمل ہو گئے اور ان کی حالت نازک ہو چکی ہے۔ کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں پانی پینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ڈلیوال کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔کسان لیڈر ابھیمنیو کوہاڑ نے منگل کو اعلان کیا کہ بدھ کے روز دوپہر 2بجے سے 111کسان کالی پوشاک میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ یہ کسان پولیس رکاوٹوں کے قریب پرامن طریقہ سے دھرنا دیں گے۔ کوہاڑ نے کہا کہ جذباتی کسان اپنے رہنما کے قربانی دینے سے پہلے خود قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔