عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ممبئی کے ایک سیاح کی سرینگر میں بے ہوش ہوجانے کے بعدموت واقع ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ مذکورہ سیاح کی شناخت75سالہ سنجیو جیونت نابر ساکن دہیسر ویسٹ ممبئی کے طور پر ہوئی ہے۔موصوف ڈلگیٹ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں جمعرات کی شام دیر گئے اچانک ہوش کھو بیٹھا۔حکام نے کہا کہ اسے فوری طور پر قریبی طبی مرکز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔