راجوری//آزادی کا امرت مہااتسوکی مناسبت سے ڈسٹر کٹ لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے راجوری میں یک روزہ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پی ڈبلیو ڈی کانفرنس ہال میں ضلع انتظامیہ راجوری اور ڈسٹر کٹ لیگل سروس اتھارٹی کے آپسی اشتراک سے بیداری پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج مدن لال بھگت مہمان خصوصی رہے اور ڈی ایل ایس اے سکریٹری سریندر تھاپا نے تقریب کی صدارت کی۔ان کے علاوہ ضلع انتظامیہ اور عدالیہ کے آفیسران و ملازمین بھی مووجود تھے ۔اس موقعہ پر ڈی ایس ای او بلال میر نے مذکورہ پرگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ ضلع میں تعمیر وترقی کےلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ تمدنی و ثقافتی اعتبار سے کئے گئے کاموں کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی ۔سیکر یٹری ڈی ایل ایس اے سب جج سریندر تھاپا نے خواتین کو مختلف قوانین کے تحت دستیاب ان کے قانونی حقوق کے بارے میں آگاہی دی اور فیصلہ سازی کے عمل میں خاص طور پر پالیسی سازی کے حوالے سے خواتین کو مساوی شراکت دار بنانے کی دفعات کی بھی وضاحت کی۔انہوں نے شرکاءکو حکومت کی طرف سے شروع کی گئی کئی خواتین پر مبنی سکیموں اور فلاحی پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے خواتین کو ان سکیموں کا فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جن کا مقصد ان کی معاشی بااختیاری کےلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹر کٹ لیگل سروس اتھارٹی قانونی خدمات کا ادارہ ہے جو مختلف خدماتی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو قانونی امداد فراہم کی جائے خاص طور پر ان لوگوں کو جو معاشرے کے کمزور طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔موصوف نے کہاکہ مختلف تنظیمیں معاشرے کے کمزور طبقات کی بہتری کےلئے کام کر رہی ہیں اور ڈسٹر کٹ لیگل سروس اتھارٹی بھی کمزور طبقات بالخصوص خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوینائل جسٹس ایکٹ سے متعلق بہت سارے مقدمات ہیں جن میں ڈی ایل ایس اے مداخلت کر رہا ہے اور ان کی شکایات کا ازالہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔انہوں نے ضلع کے سبز سونے کی حفاظت کےلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور خواتین پر زور دیا کہ وہ معاشرے کو ماحولیات پر درختوں کے فوائد کے بارے میں آگاہ کریں۔
ڈسٹر کٹ لیگل سروس اتھارٹی کا راجوری میں بیداری پروگرام
