حسین محتشم
پونچھ//ضلع جیل پونچھ میں بند ایک قیدی نے سنیچر کو خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق قیدی جوڑ سنگھ نے کسی تیز دھار چیز سے خود کو زخمی کر کے خودکشی کی کوشش کی دوسرے قیدیوں نے دیکھا تو فوری وہاں تعینات اہلکاروں کو اطلاع دی جس کے بعد قیدی کو ضلع ہسپتال پونچھ لے جا گیا۔ جہاں اس کا علاج معالجہ شروع کیا گیا ہے اس دوران ڈاکٹروں کے مطابق قیدی کی حالت مستحکم ہے۔قیدی کے خودکشی کی کوشش کرنے کی کیا وجہ رہی اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔