Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لکھن پور مفلوج ۔2سال کے طویل عرصے کے باوجود مستقل عملہ موجود نہیں

Mir Ajaz
Last updated: February 17, 2025 10:52 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

۔34کروڑ روپے کی مشینری گرد آلود،صرف 8ملازم عارضی بنیادوں پر تعینات

پرویز احمد

سرینگر // جموں و کشمیر کے گیٹ وے لکھن پور میں قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عملے کی عدم دستیابی کی وجہ سے غیر فعال اور مفلوج ہے۔ 34کروڑ روپے کی مرکزی معاونت سے بنائی گئی یہ جدید لیبارٹری دھول چاٹ رہی ہے۔ مارچ 2023سے شروع کی گئی لیبارٹری میں سالانہ صرف 2ہزار ٹیسٹ ہی ہو پارہے ہیں جبکہ لیبارٹری کی اصل صلاحیت سالانہ 5ہزارہے۔ انتظامیہ کی بے حسی حد یہ ہے کہ 2سال کا طویل عرصہ گذر نے کے باوجود بھی ادویات کی جانچ کیلئے بنائی گئی لیبارٹر ی میں ابھی تک مستقل عملے کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔سینکڑوں دوا ساز کمپنیوں کی کروڑوں مالیت کی ادویات ہر روز جموں و کشمیر کے حدود میں لائی جاتی ہیں لیکن انکی جانچ کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر 10افراد کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ عملہ تربیت یافتہ ہے یا نہیں، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں اہم ذمہ داریاں نبھانے کیلئے عملے کتعینات کیوں نہیں ہے، اسکا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔جموں و کشمیر کے محکمہ صحت کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ادویات مارکیٹ میں آنے کے بعد انکے نمونے حاصل کئے جاتے ہیں، اور تب تک ہزاروں لوگوں نے غیر معیاری ادویات کا استعمال کیا چکا ہوتا ہے۔ مرکزی سرکار کی معاونت سے بنائی گئی اس لیبارٹری میں عام تشخیصی آلات کے علاوہ 6کروڑ روپے کی تین جدید مشینیں بھی نصب ہیں۔جن میں آئی سی پی۔ ایم ایس (Inductively coupled plasma mass spectrometry)، ایل سی۔ ایم (Liquid chromatography-mass spectrometry) اور جی سی۔ ایم سی ( Gas chromatography/Mass spectrometry) شامل ہیں۔ سال 2024میںلیبارٹری میں صرف 1968نمونوں کی تشخیص ممکن ہوسکی ہے جن میں 11نمونوں کو غیر معیاری اور 11 میں غلط لیبلنگ پائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ لیبارٹری میں 25مستقل ملازمین کی تعیناتی کی تجویز تھی، لیکن پچھلے دو سال سے کسی بھی ملازم کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ابتدائی دنوں میں لیبارٹری کیلئے ڈرگ کنٹرول آرگنازیشن جموں سے 2اور کشمیر سے 3ملازمین کو تعینات کیا جاتا تھا لیکن لیباٹری مکمل ہونے کے بعد مستقبل ملازمین کی تعیناتی کیلئے سرکار کو سفارشات بھیجی گئی لیکن ابھی تک کوئی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ سٹیٹ ڈرگ کنٹرول جموں و کشمیر لوٹیکہ کھجوریہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لیبارٹری میں بھرتی عمل شروع کیا گیا ہے اور دونوں لیبارٹریوں کو مزید توسیع دینے کا منصوبہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھن پور لیبارٹری میں جدید طرز کے آلات نصب ہیں اور ان آلات سے ہم ادویات کے 20پیرامیٹروں کی جانچ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیبارٹری کے شروع ہونے سے ٹیسٹنگ صلاحیت 7500تک پہنچ گئی ہے جو بھارت کی دیگر ریاستوں کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیسٹنگ صلاحیت کئی دیگر ریاستوں سے زیادہ ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

صفحہ اول

۔38روزہ یاترا کل سے باضابطہ طور پر شروع ہوگی پہلا قافلہ کل جموں سے نکلے گا

June 30, 2025
صفحہ اول

یاتری بڑی تعداد میں آئیں گے دعا کریںبحفاظت واپس جائیں :عمرعبداللہ

June 30, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس میں مشاورت

June 30, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

کل سے بدل جائے گا تتکال ٹکٹ کا ضابطہ، آئی آر سی ٹی سی سے ’آدھار‘ کو کرانا ہوگا لنک

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?