ڈرون نقل و حرکت | امپھال ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ

23SRNP2:-SRINAGAR, JANURARY 23 (UNI) Security forces keeping vigil near the Sher-i-Kashmir Stadium in Srinagar on Tuesday were main Republic Day celebration will be held.

عظمیٰ نیوز سروس

امپھال (منی پور)//اتوار کی دوپہر سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ ایک چھوٹے سائز کے ڈرون کو دیکھنے کے بعد امپھال ہوائی اڈے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈرون کو سیکورٹی اہلکاروں نے سہ پہر 3 بجے دیکھا جس کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ “ایئرپورٹ پر دیگر ایجنسیوں کو بھی الرٹ جاری کیا گیا تھا اور سیکورٹی کلیئرنس تک آپریشن ملتوی کر دیا گیا تھا”۔سیکیورٹی کلیئرنس کی وجہ سے تین پروازیں متاثر ہوئیں اور بعد ازاں شام 5.30 بجے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہوا۔اس سلسلے میں، ہندوستانی فضائیہ کی مشرقی کمان نے کہا کہ اس نے اپنے فضائی دفاعی ردعمل کے طریقہ کار کو فعال کر دیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایسٹرن کمانڈ نے کہا “آئی اے ایف نے امپھال ہوائی اڈے سے بصری معلومات کی بنیاد پر اپنے ایئر ڈیفنس رسپانس میکانزم کو فعال کیا۔ اس کے بعد چھوٹی چیز نظر نہیں آئی۔چندی گڑھ جانے والے ایم پرمود نامی مسافر نے بتایا کہ ان کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا”مجھے چندی گڑھ جانا تھا لیکن ہماری فلائٹ کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اب ہم دوبارہ جاری کردہ ٹکٹ پر کل چندی گڑھ جائیں گے‘‘ ۔ بریگیڈیئرتکندرجیت امپھال بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد ڈرون منڈلاتے ہوئے پائے جانے کے بعد تمام آنے اور جانے والی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔