سرینگر//موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ ڈرائیونگ لائسنسوں کے عمل میں مزید سہولیت فراہم کرتے ہوئے سپیڈ پوسٹ کے ذریعے متعلقین کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرے گا ۔ ان باتوں کا اظہار ٹرانسپورٹ کمشنر سوغات بسواس نے محکمہ کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے سلسلے میں منعقد کی گئی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی اس کوشش سے اے آر ٹی او کے دفاتر میں لوگوں کا رش کم کرتے ہوئے متعلقین کی لائسنسوں کو کم قیمت پر اُن کے گھر میں انہیں فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے پہلے ہی لائسنس حاصل کرنے کیلئے آن لائین نظام قایم کیا ہے اور درخواست دہندگان کو صرف ڈرائیونگ ٹیسٹ کے موقعہ پر ہی متعلقہ محکمہ سے رجوع کرنا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ محکمہ کے ساتھ رابطہ کرنے کیلئے وہ www.parivahan.gov.in پورٹل پر رابطہ قایم کر سکتے ہیں ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر ، کشمیر صوبے کے آر ٹی او اور اے آر ٹی اوز ، آر ٹی او جموں ، ڈائریکٹر پوسٹل ڈیپارٹمنٹ اور موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل تھے ۔