عظمیٰ نیوزسروس
جموں//گوسوامی شری گرونابھاداس سماج کلیان پریشد جموں کشمیرکے وفد نے اتوار کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ڈاکٹرایم کے منیال کی قیادت میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کوگوروداس نابھا جی کے سمرتی بھون کے قیام اور دیگر مطالبات پرمشتمل یاداشت پیش کی۔گجروبکروال کانفرنسکے وفد نے بھی ایل جی سے ملاقات کرکے انہیں اس طبقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کولوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہنے پرزوردیا۔پدم شری ڈاکٹرکے این پنڈتا نے بھی ایل جی سے راج بھون میں ملاقات کی ۔ڈاکٹر پنڈتا نے ایل جی کو ان کی کشمیر کی تاریخ سے متعلق کتاب ’بہارستان شاہی ‘کاانگریزی ترجمہ پیش کیا۔یوتھ فیسٹول میں جموں کشمیرکی نمائندگی کرنے والے نوجوان یوراج سنگھ،ونش مہاجن،منت شرما نے بھی ایل جی سے راج بھون میں ملاقات کی۔شری رام ٹرسٹ کے صدرسنت ساحل بھی مابعد لیفٹیننٹ گورنر سے ملے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مس بندیارینہ کی مختصر کہانیوں کا مجموعہ ’تیس کی تیس ‘ کو بھی راج بھون میں جاری کیا۔