اونتی پورہ//آئی آئی ٹی روپر میں نیوکلیئر فزیکس کے استادڈاکٹر پشپندرا پی سنگھ نے جمعرات کو اسلامک یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے اسلامک یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی آئی یو ایس ٹی کے معیار اور بہترین ہونے کا ایک اہم اشارہ ہے۔ انہوں نے اپنے ادارے سے انٹرنشپ اور انکیوبیشن کے ماڈل کے بارے میں مختلف تجربات شیئر کئے جو IIT روپر میں موجود ہیں۔ انہوں نے مختلف منصوبوں کے حوالے سے کامیابی کی کہانیاں بھی شیئر کیں۔ڈاکٹر سنگھ نے وائس چانسلر IUST پروفیسر شکیل احمد رومشو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے IUST کے اختراعی اقدامات کی تعریف کی۔ ڈاکٹر سنگھ نے IUST کے ساتھ انٹرنشپ اور دیگر معاملات میں تعاون کا اظہار کیا۔