ڈوڈہ //ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری ڈاکٹر شبیر حُسین پاٹی گرو کو وزیر مملکت برائے جنگلات ماحولیات ظہور احمد میر نے ایم ایل اے ڈوڈہ شکتی پریہار ، ڈی سی ڈوڈہ بھوانی رکوال، ایس ایس پی ڈ وڈہ شبیر احمد کے ہمراہ 69ویں یوم جمہوریہ پرعزت افزائی کی۔انہہیں محکمہ صحت میں مثالی کارکردگی دکھانے اور انہیں محکمہ صحت کے شعبہ میں مزید معیاری خدمات انجام دینے کی حوصلہ افزائی کے لئے عزت افزائی کی گئی۔ڈاکٹر ظہور ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں بطور سینئر کنسلٹینٹ اینستھیسیا اپنے خدما ت انجام دے رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے انکی عزت افزائی پر ضلع انتظامیہ کی ستائش کی ہے۔دریں اثنا این ایچ ایم ایمپلائز ایسو سی ایشن ضلع ڈوڈہ کے صدر فیضان اے ترنبو نے بھی ڈاکٹر ظہور کی عزت افزائی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے