عظمیٰ نیوز سروس
جموں //ڈاکٹر نرمل سنگھ، سابق نائب وزیر اعلیٰ اور لوک سبھا 2024 کے انتخابات میں پانچ پارلیمانی حلقوں کے لیے بی جے پی کے کلسٹر انچارج نے بی جے پی کے ولیج ڈیفنس گارڈز (VDG)، سابق فوجیوں، اور بارڈر ایریا ویلفیئر سیل کی میٹنگ بلائی۔بی جے پی آل سیل انچارج راکیش مہاجن، سبھی سیل کو انچارج وید شرما، کرنل گربخش سنگھ، جئے سنگھ، اور کرنل روشن لال میٹنگ میں نمایاں طور پر موجود تھے۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اپنے خطاب میںپارٹی کے سینئر لیڈروں سے کہا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سیلز ٹارگٹڈ کمیونٹیز تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مخصوص سیل سے وابستہ پارٹی کیڈر کو اپنی اپنی کمیونٹی میں اپنے کام کو بڑھانا چاہیے۔ ایک سماجی، اقتصادی اور ثقافتی وجود ہونے کے ساتھ ساتھ انسان سیاسی ہستی بھی ہیں ۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے سیلوں سے کہا کہ وہ ہر اسمبلی حلقہ میں اپنی اپنی برادریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے ساتھ اپنی کانفرنسیں یا سمیلن منعقد کریں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ یکم فروری سے 28 فروری تک یہ سمیلن مکمل کریں اور تمام پروگراموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔