سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے اقلیتی کمیشن کے سابق سربراہ وجاہت حبیب اللہ کی اہلیہ حمیدہ بیگم کے انتقال پرگہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے سوگواران بالخصوص وجاہت حبیب اللہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے بھی دعا کی۔ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور ترجمان جنید عظیم متو نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔