سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرتبل میں حاضری دی اور نمازجمعہ بھی وہیں ادا کی ۔ انہوں نے اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر ملک وکشمیر کے لوگوں کے عزت اور وقار، امن و امان کی بحالی، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، جموں وکشمیر کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ برصغیر میں امن و امان اور عالم گیر وباء کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا مانگی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اللہ کے دربار میں دست بہ دعا ہوکر جموں وکشمیر کے عوام کو موجودہ چیلنجوں سے نجات مانگنے کی اپیل کی ،کیونکہ اللہ کے بغیر ہمارا کوئی مددگار نہیں اور وہی ہمیں موجودہ دلدل سے نکالنے والا ہے۔