سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ شیخ العالم ؒ پر حاضری دی ۔ اس دوران پارٹی کے کئی دیگر لیڈران اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی انکے ساتھ تھے ۔اس موقع پر ریاست کے موجودہ حالات کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا ہے کہ ہم اس وقت ایک بحران سے دوچار ہیں۔ لوگ عدم تحفظ کے شکار ہیں، اقتصادی بدحالی ، سیاسی انتشار اور انتظامی خلفشار نے یہاں کے عوام کو گھیر لیا ہے اور ایسے حالات میں اللہ ہی جموں و کشمیر کو موجودہ بحران سے نکال سکتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عقیدتمندوں سے تبادلۂ خیال کررہے تھے۔