شوکت حمید
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اسمبلی کے آخری روز کچھ دیر تک ایوان کی کارروائی دیکھنے کیلئے آئے۔ جمعہ کو قانون ساز اسمبلی کے آخری روز ڈاکٹر فاروق بعد دوپہر اسمبلی میں پہنچے اور مہمانوں کی گیلری میں براجمان ہوئے۔اس موقعہ پر سپیکر نے ان کا ایوان میں استقبال کیا ۔ دوپہر کے وقفہ کے بعد جب ایوان کی کاررائی اڑھائی بجے شروع ہوئی تو ڈاکٹر فاروق اسمبلی میں پہنچے۔اس وقت ایوان میں لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر ممبران اظہار خیال کر رہے تھے۔فاروق عبداللہ گیلری کی اگلی قطار میں بیٹھے رہے اور کچھ وقت تک کارروائی کا مشاہدہ کرنے کے بعد و ہ واپس چلے گئے ۔