کشتواڑ//گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑکے اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری ڈاکٹر عاشق حُسین نے اُتر پردیش کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے منعقدہ سالانہ تین روزہ سائنس نمائش میں اساتذہ، طلاب اور عام لوگوں کو کئی سائنسی تجربے دکھائے۔شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،بھارت سرکار کی جانب سے ڈسٹرکٹ سائنس کلب ہاپور کی جانب سے شریمتی کملا اگروال پبلک سکول ہاپور(یو پی) میں مورخہ24سے26اگست 2017تک یہ نمائش منعقد کی گئی،جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہڈاکٹر عاشق حُسین سائنس کی کاروائیوں میں کافی سرگرم ہیںاور شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ بطور کیمسٹری اہم ریسورس پرسن ہیں۔کیمسٹری کے تجربوں میں ماہر ،آسان کام عظیم خیالات اور کم لاگت کا میٹیریل استعمال کرنا اُسے سائنسی تجربے منعقد کرنے کے اہم اوزار ہیں، جسکی وجہ سے وہ نوجوان ذہنوں میں سائنسی مزاض پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔سائن سکی کاروائیوں میں ماہرانہ صلاح کے علاوہ وہ نیشنل چلڈرن سائنس کانگریس کے ساتھ بطور نیشنل ایلویٹر جُڑے ہوئے ہیں۔