جموں//سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی ) کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے پیر کو جموں و کشمیر کے اضلاع کے پولی ٹیکنک کالج کے پرنسپلوں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں یو ٹی بھر کے پولی ٹیکنک کالجوں میں داخلہ کے عمل کی موجودہ صورتحال کا جائیزہ لیا گیا ۔ ڈائریکٹر ،ایس ڈی ڈی ، پرنسپل ، پولی ٹیکنک کالج ، بکرم چوک ، پرنسپل وومن پولی ٹیکنک کالج شکتی نگر جموں کے علاوہ جموں کشمیر یو ٹی کے دیگر پولی ٹیکنک کالجوں کے پرنسپلوں نے ورچول موڈ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ جموں و کشمیر کے مختلف پولی ٹیکنک کالجوں کے 3 سالہ ڈپلومہ پروگرام میں داخلے کے عمل اور درخواستوں کے بارے میں اہم بات چیت کی گئی ۔ جے کے بی او ٹی ای نے ڈپلومہ پروگراموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے پورے کشمیر اور جموں کے علاقوں میں اپنے عملے کو متحرک کیا ۔ڈاکٹر سامون کو بتایا گیا کہ بیداری مہم کے دوران ممکنہ امیدواروں کو مختلف حکومتی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں آگاہی دی گئی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ آگے آئیں اور ڈپلومہ کورسز میں داخلہ لیں اور مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کریں ۔ داخلہ کے عمل کی حالت کا جائیزہ لیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے پولی ٹیکنک کالجوں کے پرنسپلوں کو کئی ہدایات دیں اور ان پر زور دیا کہ وہ اضلاع کے ہر بلاک کے دیہاتوں میں عہدیداروں کی ٹیمیں بھیجیں تا کہ امیدواروں /طلبہ کو شرکت کے بارے میں آگاہی اور جے کے یو ٹی میں پولی ٹیکنک کالجوں میں الاٹ شدہ نشستوں کو پُر کرنے کیلئے ڈپلومہ کورسز میں حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔ قبل ازیں ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے یہاں سول سیکرٹریٹ جموں میں ایس ڈی ڈی اور اس کے متعلقہ محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ کیپیکس اور دیگر مرکزی سپانسر شدہ سکیموں کے تحت ایس ڈی ڈی کی جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی ۔ میٹنگ میں ایس ڈی ڈی سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی جس میں مختلف مسائل کے علاوہ اضلاع میں کیپیکس /سی ایس ایس بجٹ کا استعمال نئے اور جاری سول کاموں بشمول مشینری اور آلات کو مکمل کرنا ، سنٹرل اسپانسرڈ کے تحت ہنر ( سی ایس ایس ) اسکیم کے نفاذ کو مکمل کرنا اور سنکلپ کے منظر نامے کو بہتر بنانا شامل ہے ۔ ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سدرشن کمار ، مشن ڈائریکٹر جے کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے کے پی سی سی میٹنگ میں موجود تھے اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں تعینات افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی اور مختلف سرگرمیوں کے پیش نظر ان کی طرف سے کی گئی کارروائیوں کے بارے میں موجودہ صورتحال بتائی ۔ متعلقہ حکام نے اجلاس کو سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے مختلف عمل آوری ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران پر زور دیا کہ وہ پولی ٹیکنک کالج اور آئی ٹی آئی کے تمام جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں ۔