عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سینئر کنسلٹنٹ اور ایچ او ڈی نیورالوجی سکمزصورہ ڈاکٹر رؤوف عاصمی نے رائل سپرنگ گالف کورس سرینگر میں زاہد ایچ زاہدانی، ڈاکٹر ارشد اقبال اور خالد برزہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک ہول ان ون مار کر ایک کارنامہ انجام دیا ۔رائل اسپرنگ گالف کورس کے رکن، ڈاکٹر رؤف عاصمی نے ہول ان ون مارا، جو گالف کے کھیل میں ایک نادر کارنامہ ہے۔بہت سے گولفرز کیلئے یہ زندگی بھر کا مقصد ہوتاہے۔