ڈاڈسرہ ترال میں دوران شب بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا یا گیا

ترال//جنوبی ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ ترال میں پولیس نے ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگا کر اسے تباہ کیا۔
 تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ہمراہ دوران شب گورنمنٹ ہایر سکینڈری سکول ڈاڈسرہ ترال کے نزدیک ترال۔ ڈاڈسرہ سڑک پر ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا۔
اس موقع پربم ناکارہ کرنے والے ماہرین کو طلب کیا گیا جنہوں نے مذکورہ بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق دوران شب ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے دور دور تک کے مکان ہل گئے۔
پولیس نے اسے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ” یوم آزادی سے قبل ایک بڑے حادثے کو ٹالا گیا ہے“۔