سرینگر//سیکرٹری سکول ایجوکیشن فاروق احمد شاہ کی صدارت میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے کانفرنس ہال میں ایک غیر معمولی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این یتو کے علاوہ ڈائریکٹرRMSAطفیل احمد متو،ڈائریکٹر ایس ایس اے عبدالرشید وار ، جوائنٹ ڈائریکٹر ،پرنسپل ایس آئی اے ،چیف ایجوکیشن افسران اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے جاری مختلف تعلیمی سکیموں کی عمل آوری اور دیگر اموارت پر تفصیلی غور وخوض ہوا۔میٹنگ کے دوران محکمہ کے افسران نے کمشنر سیکرٹری کو تعمیراتی کاموں کے علاوموسم سرما میں طلبہ کو مفت کوچنگ، ونٹر کیمپس کے قیام ، آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج کے علاوہ محکمہ کی دیگر شعبہ جاتی سرگرمیوں کی مفصل جانکاری بھی فراہم کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے زیر تعمیر سکولی عمارات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے فسران پر زوردیا کہ وہ شعبہ تعلیم کی بہتری کےلئے لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے واضح کیاکہ کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حالیہ دنوں قومی سطح کے معروف میگزین انڈیا ٹوڈے نے جو ملکی سطح پر شعبہ تعلیم کا سروے پیش کیا اُس میں ریاست ِجموں وکشمیر کو دوسرا نمبر حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سکولی تعلیم کے افسران اور اُساتذہ کی محنت کے باعث ہی یہ حصولیابیاں ممکن ہوپائی ہیں تاہم انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس کامیابی کو بنیاد بناکر آگے نئے جوش کے ساتھ کام کریں۔انہوں جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ 3 روز کے اندر اندر نصابی کتابوں کی تقسیم کاری کو یقینی بنائیں۔ انہوں مزید کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کو شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے۔ کمشنر سیکرٹری نے پرنسپل ایس آئی ای محبوب حسین کو ہدایت دی کہ موسم سرما میں اُساتذہ کی تربیت کےلئے فوری اقدامات کریں اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ اساتذہ ان تربیتی پروگراموں میں بھر پور شرکت کرکے اس کو اپنے سکولوں میں عملائیں۔ انہوں تما م چیف ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی کہ حالیہ آٹھویں جماعت کے امتحانی نتایج میں غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کی فہرست تیار کریں تاکہ انکے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔انہوں چیف ایجوکیشن افسران پر زور دیا کہ وہ Student-Exchange Programme کے تحت منتخب ہونے والے 10 ہزارطالب علموں کی فہرست بلا تاخیر کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو روانہ کریں تاکہ ان بچوں کو تعلیمی دورے پر دوسری ریاستوں کی سیر کےلئے روانہ کیا جاسکے۔چیف ایجوکیشن افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ جائز وجوہات رکھنے والے اُساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے ک منصوبہ مرتب کریں تاکہ حکومتی سطح پر ان معاملات کو بروقت نپٹایا جاسکے۔چیف ایجوکیشن فسران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بچوں میں مفت وردی کے بارے میں تفاصیل فوری طور پر روانہ کریں تاکہ وردیوں کی تقسیم کاری وقت پر ممکن بنائی جاسکے۔فاروق احمد شاہ نے چیف ایجوکیشن افسران کو ہر تعلیمی زون میں ایجوکیشن میلہ اور کتابوں کے میلے کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی تاکہ بچوں کو بروقت کتابیں اور ٹیوشن شیڈول کے بارے میں مفصل جانکاری دی جاسکے۔چیف ایجوکیشن فسران کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ KG-Classes شروع کرنے کےلئے ہر ضلع میں 10 سکولوں کی نشاندہی کرنے کے علاوہ ونٹر ٹیٹوریل، ونٹر کیمپوں اور چیف منسٹرس سُپر ۔50 کوچنگ مراکز میں گرمی اور بجلی کا مناسب بندوبست کریں۔انہوں نے چیف ایجوکیشن افسران سے کہا کہ Academic Calendar تیار کریں جس میں سال بھر کی تمام تفصیلات مشتہر کرکے متعلقہ اضلاع کے تمام سکولوں میں تقسیم کریں تاکہ سکولوں کے منتظمین کو کسی قسم کی دشورای کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں چیف ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی کہ وہ School Safety Audit فوری طور تیار کریں تاکہ طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ میٹنگ کے بعد ایک نئی شروعات کے تحت کمشنر سیکرٹری نے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کوٹھی باغ سرینگر میں آن لائن مد ڈے میل اسکیم کا افتتاح کیا۔