مہور//(چیچی)ضلع ریاسی کے مہور چیچی علاقہ میں ایک عظیم الشان مشاعرے کا اہتمام ہوا جس میں مختلف تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مہور کی والدہ ماجدہ ،ایس ڈی ایم مہور چوہدری محمد یاسین ، ایس ڈی پی او مہور مجیب الرحمان بٹ ، زی ای پی او مہور قمر الدین ، صدر گلاب بزم ادب گول کے صدر محمد شفیع جرال مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ بچوں نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔گزشتہ 2015ء سال سے چیچی علاقہ میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں گلاب بزم ادب گول نے اہم رول ادا کیا جبکہ یہاں پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں آہستہ آہستہ دوسری انجمنوں کا جڑنا بھی خوش آئند ہے ۔آج کا یہ پروگرام زیر اشتراک گلاب بزم ادب گول، وادی انس گوجری ادب، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چیچی کے ہیڈ ماسٹر اور معروف شاعر نسیم گلاب گڑھی منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی پہلی نشست میں میں بچوں نے پینٹنگ اور کاغذکے پھول بنانے کا مظاہرہ کیا اور بعد میں بچوں نے تقاریر میں بھی حصہ لیا جو یہاں پر مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے تھے ۔ جبکہ دوسری نشست میں گول کے معروف سنگیت کار عرفان احمد دیگران نے حصہ لیا جنہوں نے پروگرام میں آئے سامعین کو اپنے کلام اور ساز سے محظوظ کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کشمیری میں بھی گانا گایا۔ جبکہ تیسری نشست میں گول گلاب کے معروف شعرائوں نے حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی پی او مہور نے اپنے خطبے میں کہا کہ انہیںخوشی ہے کہ اس طرح کا پروگرام یہاں دوردراز علاقے میں ہو رہا ہے اور امید کرتا ہوں کہ اس طرح کے پروگرام دوسرے علاقوں میں بھی ہوں گے ایس ڈی پی او مہور مجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ مہور میں ریاستی سطح پر اس طرح کا مشاعرہ کروائیں گے جس میں ریاستی سطح کے ادباء ، شعراء حضرات بھی پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ آخری خطبہ میں ایس ڈی ایم مہور محمد یاسین نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی یہاں پر کیوں کہ اس پروگرام میں جو ادب ، خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا اس نے انہیں محظوظ کیا اور خوش قسمتی یہ ہے کہ اس پروگرام میں اُن کی والدہ ماجدہ بھی ساتھ تھیں جس نے پورے پروگرام کو رونق اور عزت بخشی ۔ پروگرام کے آخر پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس موقعہ پر گلاب ِ بزم ادب گول کے سامعین صدر محمد شفیع جرال، فیروز الدین فیروز، شاہد امتیاز نائیک، زاہد رحمت اللہ، معصوم الحق معصوم ، اعجاز احمد اعجاز، فانی ایاز،رضوان احمدوانی نے حصہ لیا مہور کے وادی انس گوجری ادب ،سے نسیم گلاب گڑھی ، طالب حسین طالب،طیب رضا جیلانی،ماسٹر عبدالکریم،محمد حسین پرواز،سید مشتاق احمد،محمد یوسف رضوی، محمد رفیع خانی نے اس پروگرام میں حصہ لیا ۔ دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگ پورے دن مشاعرے ودوسرے پروگرام سے لطف اندوز ہوئے اور نسیم گلاب گڑھی کی ان کاوشوں اور کوششوں کو کافی سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام یہاں پر آئندہ بھی ہونے چاہئیں ۔