بیجنگ//چین کی حکومت نے کویت میں کورونا وائرس (کووڈ -19) وبا سے لڑنے میں مدد کے لئے اپنی طبی ماہرین کی ایک ٹیم وہاں بھیجی ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ نے منگل کو بتایا کہ چین نے کویت کو کورونا سے نمٹنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین کی ایک ٹیم وہاں بھیجی ہے ۔ یہ ٹیم پر کوروناانفیکشن کی روک تھام اور متاثرین کے علاج میں مدد کرے گی۔ترجمان نے بتایا کہ ٹیم کوبھیجنے کا انتظام صحت کمیشن نے کیا ہے اور نگذیا ہوئی خود مختار علاقے کے صحت کمیشن نے اس کے اراکین کو منتخب کیا ہے ۔