بیجنگ // چین نے 30ہزار عالمی نقشے تباہ کئے جن میں اروناچل پردیش کو بھارت کا حصہ اور تائیوان کو ایک الگ ملک قرار دیا گیا تھا۔چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت جتلاتا ہے۔چینی حکام نے ملک میں آنے والے 803صندوقوں کو ضبط کیا جن میں 28ہزار 908نقشے تھے، جنہیں ضائع کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ قریب 30ہزار غلط نقشے ضبط کئے گئے جن میں ارونا چل پردیش کو بھارت کا ھصہ دکھایا گیا تھا۔یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان 3448کلو میٹر سرحدی علاقہ پر تنازعہ ہے، جس کی نشاندہی ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔